مجیب: مولانا ذاکر حسین عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-649
تاریخ اجراء: 11شعبان المعظم 1443ھ/15مارچ 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مرد کے عضو مخصوص سے اگر پیشاب
کےقطرے نکلیں،لیکن وہ بہنےکے قابل نہ ہوں،تو کیا ان سے وضو ٹوٹ
جائے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سبیلین
یعنی پیشاب اورپاخانہ کےمقام سےجونجاست نکلے،وہ مطلقاًناقض وضو(یعنی
ہرحال میں وضوتوڑنے والی) ہے، چاہےبہنےکےقابل ہویانہ ہو،کیونکہ
وضوٹوٹ نےکےلیےبہنےکی شرط اس نجاست میں ہے،جوسبیلین
کےعلاوہ سےنکلے۔لہذاپوچھی گئی صورت میں مردکےعضومخصوص سے
پیشاب کےقطرے نکلنےپروضوٹوٹ جائےگا ،اگرچہ وہ پیشاب
اتناتھوڑاہو،کہ بہنےکے قابل نہ ہو۔بلکہ اگرپیشاب کاکوئی قطرہ
شرمگاہ کے باہروالے حصے پرظاہر ہوا،ابھی
وہاں سے جدانہ ہواتوتب بھی وضوٹوٹ جائے گا۔
تنبیہ
:یاد رہے کہ یہ حکم اس صورت میں ہے کہ جب قطرہ نکلنا معلوم یا
اس کا ظن غالب ہو ، محض وسوسوں کا اعتبار نہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟