مجیب: ابو الحسن جمیل
احمد غوری العطاری
فتوی نمبر:Web-614
تاریخ اجراء: 27ربیع لاول1444 ھ /24اکتوبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
شرعی معذور کا وضو ، نماز کا وقت ختم ہونے سے ٹوٹ جاتا
ہے، لہذا نیا وقت شروع ہونے پر اسے نماز کے لئے دوبارہ وضو کرنا
ہوگا۔البتہ اگر ایسا معاملہ ہے کہ جس عذر کے سبب سے وہ معذور ہے، وضو
کے دوران اور وضو کے بعد آخر وقت تک وہ سبب نہ پایا جائے، تو اس صورت
میں وقت ختم ہونے سے وضو نہیں ٹوٹےگا۔
بہار شریعت میں ہے:”فرض نماز کا وقت جانے سے معذور
کا وُضو ٹوٹ جاتا ہےجیسے کسی نے عصر کے وقت وُضو کیا تھاتو
آفتاب کے ڈوبتے ہی وُضو جاتارہا۔۔۔ وُضو کرتے وقت وہ
چیز نہیں پائی گئی جس کے سبب معذور ہے اور وُضو کے بعد
بھی نہ پائی گئی یہاں تک کہ باقی پورا وقت نماز کا
خالی گیا تو وقت کے جانے سے وُضو نہیں ٹوٹا۔“(بہار شریعت، جلد1، حصہ 2، صفحہ 386، مکتبۃ
المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟