Sar Ka Masah Karna Bhool Gaye Tu Kya Dobara Wazu Karna Hoga ?

سر کا مسح کرنا بھول گئے تو دوبارہ وضو کرنا ہوگا یا صرف مسح کرنا کافی ہے؟

مجیب: مولانا محمد بلال عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2373

تاریخ اجراء: 05رجب المرجب1445 ھ/17جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   وضو میں مسح کرنا بھول گئے اور پھر وضو مکمل کرنے کے بعد یاد آیا تو پھر سر کا  صرف مسح کریں یا  نئے سرے سے پورا وضو کریں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مسح کے علاوہ باقی  اعضائے وضو  دھونے کے بعد   اگر وضو توڑنے والی  کوئی چیز نہیں  پائی گئی  تھی  تو   سر کا  مسح کر لینے سے  وضو ہو جائے گا ۔  پورا  وضو  کرنا  ضروری نہیں کہ وضو میں ترتیب شرط نہیں ،ترتیب سنت ہے۔

   فتاوی امجدیہ میں ہے”بیشک چوتھائی سر کا مسح فرض ہے،بغیر مسح کے وضو نہ ہوا مگر بعد میں جو مسح کیا اس سے فرضِ وضو ادا ہو گیا ،جو نماز ایسے وضو سے پڑھی جائے گی ہو جائے گی کہ وضو میں ترتیب شرط نہیں ،ترتیب سنت ہے۔ (فتاوی امجدیہ،ج 1،حصہ 1،ص 5،مکتبہ رضویہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم