Pichle Maqam Mein Dawai Dalne Se Wazu Ka Hukum

پچھلے مقام میں دوا داخل کرنے سے وضو کا حکم

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-1454

تاریخ اجراء: 19رجب المرجب1445 ھ/31جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   شرمگاہ میں پیچھے کے مقام میں دوا داخل کرنےسے کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے۔بواسیر وغیرہ میں استعمال کی جانے والی دوائیں کیا وضو کے بعد لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یانہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر پاخانہ کے مقام میں کوئی دوا داخل کی اور دوائی یا وہ چیز  باہر نکل آئی، تو اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا۔البتہ اگر وہ چیز اندر ہی رہی، تو صرف اس بنا پر وضو نہیں ٹوٹے گا۔

   صدر الشریعہ بد ر الطریقہ حضرت علامہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”حُقنہ لیا اور دوا باہر آگئی یا کوئی چیز پاخانہ کے مقام میں ڈالی اور باہر نکل آئی وُضو ٹوٹ گیا۔“(بہار شریعت ، جلد 01 ، صفحہ 304، مکتبۃ المدینہ، کراچی )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم