مجیب: مولانا عابد عطاری
مدنی
فتوی نمبر: Web-1454
تاریخ اجراء: 19رجب المرجب1445 ھ/31جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
شرمگاہ میں پیچھے کے مقام میں
دوا داخل کرنےسے کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے۔بواسیر وغیرہ میں
استعمال کی جانے والی دوائیں کیا وضو کے بعد لگانے سے وضو
ٹوٹ جاتا ہے یانہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر پاخانہ کے مقام میں
کوئی دوا داخل کی اور دوائی یا وہ چیز باہر نکل آئی، تو اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا۔البتہ اگر وہ چیز اندر ہی
رہی، تو صرف اس بنا پر وضو نہیں ٹوٹے گا۔
صدر الشریعہ بد ر الطریقہ حضرت علامہ
مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے
ہیں:”حُقنہ لیا اور دوا
باہر آگئی یا کوئی چیز پاخانہ کے مقام میں
ڈالی اور باہر نکل آئی وُضو ٹوٹ گیا۔“(بہار شریعت ، جلد 01 ، صفحہ
304، مکتبۃ المدینہ، کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟