مجیب: مولانا محمد علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2422
تاریخ اجراء: 15جمادی الثانی1445
ھ/29دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
پیشاب یا
پاخانہ کرتے وقت اگر اس میں سے دھواں اٹھے اور وہ بدن کو لگے، تو اس سے بدن یا
کپڑے ناپاک ہوں گے یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی
گئی صورت میں پیشاب یا
پاخانہ سے اٹھنےو الادھواں ناپاک نہیں ہے، کیونکہ
ناپاک چیز کا دھواں ناپاک نہیں ہوتا۔
فتاویٰ عالمگیری میں ہے:”دخان
النجاسۃ اذا اصاب الثوب او البدن الصحیح انہ لا ینجسہ ھکذا
فی السراج الوھاج“ ترجمہ : نجاست کا دھواں اگر کپڑے یا بدن کو لگے تو
صحیح یہ ہے کہ وہ کپڑا نجس نہیں ہوگا، جیسا کہ سراج
الوہاج میں مذکور ہے۔(فتاویٰ عالمگیری،
کتاب الطھارۃ، جلد 01، صفحہ 47، مطبوعہ: پشاور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟