مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-453
تاریخ اجراء:01 صفرالمظفر1444ھ/29اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر پانی
کی ٹینکی میں لال بیگ گر کر مرجائے ،تو کیا
وہ پانی ناپاک کہلائے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ایسے
حشرات الارض جن میں بہتاخون نہیں ہوتاان کے پانی میں
گرکرمرجانے سے پانی ناپاک نہیں
ہوتاچونکہ لال بیگ میں بھی بہتا خون نہیں ہوتالہذا الال بیگ کے پانی میں گرکرمرجانے سے پانی
ناپاک نہیں ہوگا۔
بدائع
الصنائع میں ہے:” ان مات فی الماء اوفی
غیرالماء ،فان لم یکن لہ دم سائل ، ﻛﺎﻟﺬباب
والزنبور والعقرب والسمک والجراد ونحوھا ﻻ ﻳﻨﺠﺲ
بالموت“یعنی خواہ وہ پانی میں
مرے یا غیرِ پانی میں ،اگر اس میں بہتا خون نہیں
جیسے:مکھی ، بِھڑ ،بچھو، مچھلی
اور ٹڈی وغیرہ ، تو پانی ان کے مرنے سے ناپاک نہیں
ہوگا۔(بدائع الصنائع، جلد 1،صفحہ 79،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟