Pani Se Bhari Tanki Me Lal Beg Mar Jaye To Is Pani Ka Kya Hukum Hoga?

پانی سے بھری ٹینکی میں لال بیگ مرجائے ،تواس پانی کا کیا حکم ہوگا؟

مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-453

تاریخ اجراء:01       صفرالمظفر1444ھ/29اگست2022   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر پانی کی ٹینکی میں لال بیگ گر کر مرجائے ،تو کیا وہ پانی ناپاک کہلائے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ایسے  حشرات الارض جن میں بہتاخون نہیں ہوتاان کے پانی میں گرکرمرجانے سے پانی  ناپاک نہیں ہوتاچونکہ لال بیگ میں بھی بہتا خون نہیں ہوتالہذا الال بیگ  کے پانی میں گرکرمرجانے سے پانی ناپاک نہیں ہوگا۔

   بدائع الصنائع میں ہے:” ان مات فی الماء اوفی غیرالماء ،فان لم یکن لہ دم سائل ، ﻛﺎﻟﺬباب والزنبور والعقرب والسمک والجراد ونحوھا ﻻ ﻳﻨﺠﺲ بالموت“یعنی خواہ وہ پانی میں مرے یا غیرِ پانی میں ،اگر اس میں بہتا خون نہیں جیسے:مکھی ، بِھڑ ،بچھو، مچھلی  اور ٹڈی وغیرہ ، تو پانی ان کے مرنے سے ناپاک نہیں ہوگا۔(بدائع الصنائع، جلد 1،صفحہ 79،بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم