Pani Mustamal Hone Ke Baad Usay Qabil e Istemal Banane Ka Tareeqa

پانی مستعمل ہونے کے بعد اسے قابلِ استعمال بنانے کا طریقہ

مجیب: ابو مصطفی محمد کفیل رضا مدنی

فتوی نمبر: Web-462

تاریخ اجراء:       29محرم الحرام1444 ھ/22اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   پانی مستعمل ہوجائے ، تو اسے قابلِ استعمال کیسے کیا جائے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اس میں اس سے زیادہ غیر مستعمل پانی ملا دیں یا اسے اس سے زیادہ غیر مستعمل پانی میں ملا دیں۔ اور اگر کسی بڑی ٹنکی وغیرہ کا پانی مستعمل ہوا ہے جو دہ دردہ سے کم ہو ،تو اس میں اتنا غیرمستعمل پانی ملا دیں کہ اس کے منہ سے پانی ابل کر بہہ جائے، تو وہ بھی قابلِ استعمال ہو جائے گا۔

   بہار شریعت میں ہے:’’ پانی میں ہاتھ پڑگیایا اَور کسی طرح مستعمل ہو گیا اور یہ چاہیں کہ یہ کام کا ہو جائے تو اچھا پانی اس سے زِیادہ اس میں مِلادیں، نیز اس کا یہ طریقہ بھی ہے کہ اس میں ایک طرف سے پانی ڈالیں کہ دوسری طرف سے بہ جائے سب کام کا ہو جائے گا۔‘‘(بہار شریعت، جلد 1، صفحہ 334،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم