Nazuk Kapra Nichorne Se Phat Sakta Hai To Pak Kaise Karen ?

جو کپڑا نازک ہو ،نچوڑنے سے پھٹنے کا اندیشہ ہو،اس کو کیسے پاک کیا جائے؟

مجیب: ابو مصطفیٰ ماجد رضا عطاری مدنی 

فتوی نمبر: Web-130

تاریخ اجراء: 01 شعبان المعظم1443 ھ  /05 مارچ2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ اگرکپڑے کو پورے زور سے نچوڑنے میں پھٹنے یا خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو اس کا کیا حکم شرعی ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں اگر وہ کپڑ انچوڑنے کے قابل نہیں کہ نچوڑنے سے وہ پھٹ جائے گا تو اسے تین دفعہ اس طرح دھوئیں کہ ہر دفعہ دھونے کے بعد اسے چھوڑدیں یہاں تک کہ  اس میں سے پانی کے قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں تو اس طرح بھی وہ کپڑا پاک ہوجائے ۔

   نوٹ: دھوتے وقت یہ احتیاط بھی رہے کہ اپنے یا دیگر لوگوں کے کپڑوں پر چھینٹیں نہ پڑیں  ۔

       بہار شریعت میں ہے :’’جو چیزنچوڑنے کے قابل نہیں ہے (جیسے چٹائی برتن جوتا وغیرہ ) اس کو دھو کر چھوڑدیں کہ پانی ٹپکنا موقوف ہوجائے یوہیں دو مرتبہ اور   دھوئیں تیسری مرتبہ جب پانی ٹپکنا بند ہوگیا وہ چیز  پاک ہوگئی اسے ہر مرتبہ کے بعد سکھانا ضروری نہیں ۔یونہی جو کپڑا اپنی نازکی کے سبب نچوڑنے کے قابل نہیں اسے بھی یوہیں پاک کیا جائے۔‘‘ (بہار شریعت،جلد:1،صفحہ:399،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم