مجیب: مولانا ذاکر حسین عطاری
مدنی
فتوی نمبر:WAT-2372
تاریخ اجراء: 01رجب المرجب1445 ھ/13جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نزلہ زکام کی وجہ سےناک سے
گرنےوالاپانی ناقض وضونہیں
یعنی اس سے وضو نہیں ٹوٹتا ،لہذاپوچھی گئی صورت
میں ٹھنڈکی وجہ سےاگرآپ کی ناک سے نزلہ بہتاہےتواس کے
باوجودبھی آپ نمازپڑھ سکتی ہیں،دوبارہ وضوکرنے یانمازلوٹانےکی
ضرورت نہیں ہے۔
امام اہلسنت الشاہ امام
احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں:” زکام کتنا ہی
جاری ہو،اس سے وضو نہیں جاتا کہ محض بلغمی رطوبات طاہرہ
ہیں، جن میں آمیزش خون
یا ریم(پیپ) کا اصلاً احتمال نہیں ۔(فتاوی رضویہ،ج 1،حصہ 1،ص 347،348،رضا
فاؤنڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟