Napaki Ki Halat Mein Pehne Hue Kapray Kya Napak Honge?

ناپاکی کی حالت میں پہنے ہوئے کپڑے کیا ناپاک ہوں گے؟

مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-79

تاریخ اجراء:21رجب المرجب1442ھ/06مارچ2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر احتلام ہوجائے اور نجاست والے کپڑے اتار کر صاف ستھرے کپڑے  پہن لئے  تو کیا غسل کرنے کے بعد یہ کپڑے پاک رہیں گے یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں!اگر ان کپڑوں پر کوئی نجاست نہیں لگی ہے تو یہ کپڑے پاک ہی رہیں گے لہٰذا غسل کرنے کے بعد یہی کپڑے پہن سکتے ہیں اور ان کپڑوں میں نماز بھی پڑھ سکتے ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم