مجیب: ابوالحسن ذاکر حسین عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1552
تاریخ اجراء: 15رمضان المبارک1444 ھ/06اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر
کوئی ناپاکی کی حالت میں قرآن پاک سنے اور زبان سے تو نہ
بولے لیکن دل میں ساتھ پڑھتا جائے تواس کا کیا حکم ہو گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ناپاکی یعنی جنابت یاحیض
ونفاس کی حالت میں قرآن مجیدسنناجائزہے،ممانعت چھونےاورپڑھنےکی
ہے،اور پڑھنے کی تعریف یہ ہےکہ
اتنی آوازسے پڑھاجائےکہ اگر شوروغل نہ ہو،تواس کےاپنےکانوں تک آواز پہنچے،
بغیر آواز کے دل میں پڑھنا،حقیقۃً
پڑھنا نہیں ،لہذااگرکوئی ناپاکی کی حالت میں قرآن
مجیدسننےکےساتھ ساتھ دل ہی دل میں پڑھتا جائے،تواس میں
حرج نہیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟