مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-465
تاریخ اجراء: 04صفرالمظفر1444 ھ/01ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
گھرکے
استعمال کاتیل کسی وجہ سے ناپاک ہوگیاتھا،پھروہ کپڑے پرگرگیا،
کپڑے کو دھویا لیکن اس کے باجود اس کی چکناہٹ ختم نہیں
ہوئی، تو اس کپڑے کو کتنی باردھوناہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر کپڑاپاک کرنے کے اصولوں کے مطابق اس کپڑے کو دھوکرپاک کیااورنجاست زائل
ہوگئی تو یہ کپڑاپاک ہوجائے گا، صرف چکناہٹ کے باقی رہنے سے اس
پرناپاکی حکم نہیں ہوگاالبتہ مردارکی چربی کپڑے پرلگ جائے
تو اسے پاک کرنے کے لیے چکنائی
بھی دورکرناضروری ہے ۔
بہار شریعت میں ہے: ”کپڑے یا
بدن میں ناپاک تیل لگا تھا ،تین مرتبہ دھو لینے سے پاک ہو
جائے گا۔ اگرچہ تیل کی چکنائی موجود ہو، اس تکلّف کی
ضرورت نہیں کہ صابون یا گرم پانی سے دھوئے لیکن اگر مردار
کی چربی لگی تھی، تو جب تک اس کی چکنائی نہ
جائے پاک نہ ہوگا۔“(بہارشریعت،جلد1،صفحہ398، مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟