مجیب: ابو الحسن جمیل احمد
غوری العطاری
فتوی نمبر: Web-391
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر ناپاک کپڑے کو بہتے پانی میں دھویا جائے اور اس کے بعد واشنگ مشین
میں دیگر کپڑوں کے ساتھ ڈالا جائے ،تو اس کا کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ
ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جو کپڑا ناپاک ہے اور اسے اس
طرح دھو لیا کہ ناپاکی دھل کر کپڑا پاک ہوگیا ،تو اسے دیگر
پاک کپڑوں کے ساتھ واشنگ مشین میں ڈالنے میں حرج نہیں اور اگر کپڑے سے ناپاکی دور نہیں
ہوئی تھی، تو پاک کپڑوں کے ساتھ واشنگ مشین میں ڈالنے سے
سارے کپڑے ناپاک ہو جائیں گے اور ایسا کرنا جائز نہیں،لہٰذا
جب کوئی کپڑا ناپاک ہو تو واشنگ مشین
میں ڈالنے سے پہلے اسے شرعی طریقے کے مطابق پاک کرلیا
جائے،بہتے پانی میں بھی دھونے سے پاک ہوجائیں گے جبکہ اچھی
طرح دھوئیں اور پانی نجاست کو بہا کر لے جائے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی
اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟