Napak Kapra Nal Ke Neeche Rakh Kar Pani Bahane Se Pak Hoga Ya Nahi ?

ناپاک کپڑا نل کے نیچے رکھ کر پانی بہانے سے پاک ہوگا یا نہیں ؟

مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1142

تاریخ اجراء: 06ربیع الثانی1445 ھ/26اکتوبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ناپاک کپڑے کو صرف نل کے نیچے ہاتھ میں پکڑ کر پانی بہائے اور غالب گمان  ہونے کے بعد کیا کپڑا پاک ہوجائے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگراس کپڑے پر نجاست مرئیہ تھی تواس صورت میں کپڑے کو پاک کرنے کے لیے اس نجاست کاعین زائل ہوناضروری ہے ،نجاست کا عین زائل ہوئے بغیر کپڑاپاک نہیں ہوگا۔ہاں اگر اس کپڑے پر نجاست غیر مرئیہ لگی ہوتو اس ناپاک کپڑے پر پانی اتنی دیر بہایاکہ جس سے نجاست زائل ہونے کا غالب گمان ہوگیاتواس صورت میں اس کپڑے پر پاکی کاحکم ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم