مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2411
تاریخ اجراء: 17رجب المرجب1445 ھ/29جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر ناپاک گردو غبار کپڑے
پر لگ جائے تو کیا حکم ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جواب: کپڑوں پر اگر نجس گردو غبار لگ جائے تو اسے کپڑے ناپاک نہ
ہوں گے البتہ کپڑے کو اچھی طرح جھاڑ کر اسے دور کرلینا بہتر ہے
۔
بہارشریعت میں
ہے :’’پیشاب کی بہت باریک بُندکیاں مثل سوئی کی
نوک کے اور نجس غبار پڑنے سے ناپاک نہ ہوگا۔‘‘(بہارشریعت ،ج01، حصہ 2، صفحہ 335،مکتبۃ
المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟