مجیب: مولانا کفیل مدنی
فتوی نمبر:Web-305
تاریخ اجراء: 03ذیقعدۃالحرام1443 ھ/03جون 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بچہ اگر بیڈ کے فوم پر پیشاب
کردے ،تو اسے پاک کیسے کیا جائے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بچہ اگر فوم پر پیشاب کر دے توفوم پاک کرنے کا ایک
طریقہ یہ ہے کہ تین مرتبہ دھوئیں اور ہر مرتبہ اتنی
دیر کےلیے چھوڑدیں کہ قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں، تیسری
مرتبہ دھونے کے بعد جب قطرے ٹپکنا بند
ہوجائیں تو فوم پاک ہوجائےگا۔ ان چیزوں کا دھوتے وقت
نچوڑنا اور دوسری یا تیسری مرتبہ دھونے سے پہلے خشک ہونا
ضروری نہیں۔ اور دوسرا
طریقہ یہ ہے کہ بہتے پانی میں فوم کو چھوڑ دیں ،جب
نجاست زائل ہونے کایقین ہو جائے
تو فوم پاک ہو جائے گا ۔یہ یادرہےکہ صرف چھینٹے یا
گیلا کپڑا مار دینے سے فوم پاک نہ ہو گا۔
البتہ نجاست کے خشک ہو جانے کے بعد
اگر اس پر کوئی پاک کپڑا یا بیڈ شیٹ وغیرہ بچھا دی
جائے ،تو اس کپڑے پر بیٹھ کر تلاوت و اذکار وغیرہ کر سکتے ہیں،اس
صورت میں اگرچہ فوم ناپاک ہی ہوگا، مگر جب اس کی اوپری
سطح پر کوئی پاک چیز بچھادی، تو اس پر بیٹھ کر تلاوت یا
ذکر و اذکار کرنے میں حرج نہ ہوگا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟