مجیب:ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر:WAT-1117
تاریخ اجراء:30صفرالمظفر1444 ھ/27ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر نماز جنازہ پڑھنے کے لیے تیمم کیا تو کیا اس تیمم سے کوئی دوسری عبادت بھی
کرسکتے ہیں جس کے لیے طہارت ضروری ہو؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
دریافت کی گئی صورت میں اگر تندرست آدمی نےپانی
کے ہوتے ہوئےفقط نماز جنازہ فوت ہونے کے
خوف کے سبب سے تیمم کر کے نماز جنازہ پڑھی تھی، تو اب اس
سے دیگر عبادات کہ جن کے لیے طہارت ضروری ہے،ان کوادا کرنا جائز
نہیں ہےکہ یہ تیمم ایک خاص عذرکے لیے کیاگیاتھا،جواس
نمازجنازہ تک محدودتھالہذادیگرنمازیں وغیرہ عبادات اس سے نہیں
ہوسکتیں ۔
اور اگر
نماز جنازہ کے لیے جوتیمم
کیا،وہ بیماری یا پانی نہ ہونے کی وجہ سے کیا تو اب
جب تک یہ عذرباقی ہے ،اس وقت تک اس تیمم سے دیگر عبادات کرنا بھی
جائز ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟