Namaz e Janaza Ke Tayammum Se Doosri Namaz Parhna Kaisa?

نمازجنازہ کے تیمم سے دوسری نمازپڑھنا کیسا؟

مجیب:ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری

فتوی نمبر:WAT-1117

تاریخ اجراء:30صفرالمظفر1444 ھ/27ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر نماز جنازہ پڑھنے کے لیے تیمم کیا تو کیا اس  تیمم سے کوئی دوسری عبادت بھی کرسکتے ہیں جس کے لیے طہارت ضروری ہو؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   دریافت کی گئی صورت میں اگر تندرست آدمی نےپانی کے ہوتے ہوئےفقط نماز جنازہ فوت ہونے کے  خوف کے سبب سے تیمم کر کے نماز جنازہ پڑھی تھی، تو اب اس سے دیگر عبادات کہ جن کے لیے طہارت ضروری ہے،ان کوادا کرنا جائز نہیں ہےکہ یہ تیمم ایک خاص عذرکے لیے کیاگیاتھا،جواس نمازجنازہ تک محدودتھالہذادیگرنمازیں وغیرہ عبادات اس سے نہیں ہوسکتیں ۔

    اور اگر   نماز جنازہ کے لیے  جوتیمم کیا،وہ بیماری یا پانی نہ ہونے کی وجہ سے کیا   تو اب  جب تک یہ عذرباقی ہے ،اس وقت تک اس  تیمم سے دیگر عبادات کرنا بھی جائز ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم