مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1850
تاریخ اجراء:03صفر المظفر1446ھ/09اگست2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نہاتے ہوئےجواعضائےوضو دھل جاتے ہیں تواسی وضو سےنماز ادا کی جا سکتی ہے؟اور کیا قرآن مجید ہاتھ میں لے کر تلاوت کر سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگرنہانے سے پہلے وضو کرلیا جائے یانہانے کے دوران وضو میں دھوئے جانے والےتین اعضا(یعنی چہرہ،کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ،ٹخنوں سمیت دونوں پاؤں)دھل گئےاورکم از کم چوتھائی سر پر پانی بہہ گیا یا مسح کرلیا،تو وضو ہوگیا اور اس کے بعد وضوتوڑنے والی کوئی چیزنہ پائی جائے،توپھرنمازپڑھنے یا قرآن مجیدچھونے،طواف کرنے وغیرہ عبادات کے لیے الگ سے وضوکرنا ضروری نہیں،بلکہ اس نہانے کے ضمن میں ادا ہوجانے والے وضوسے بھی نماز پڑھنا،قرآن پاک چھونا وغیرہ جائز ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟