Nahane ke Baad Bina Wuzu Namaz Prhna aur Quran Choona Kaisa?

نہانے کے بعد الگ سے وضو کئے بغیر نماز پڑھنا اور قرآن چھونا کیسا؟

مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1850

تاریخ اجراء:03صفر المظفر1446ھ/09اگست2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   نہاتے ہوئےجواعضائےوضو دھل جاتے ہیں تواسی وضو سےنماز ادا کی جا سکتی ہے؟اور کیا قرآن مجید ہاتھ میں لے کر تلاوت کر سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگرنہانے سے پہلے وضو کرلیا جائے یانہانے کے دوران وضو میں دھوئے جانے والےتین اعضا(یعنی چہرہ،کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ،ٹخنوں سمیت دونوں پاؤں)دھل گئےاورکم از کم چوتھائی سر پر پانی بہہ گیا یا مسح کرلیا،تو وضو ہوگیا  اور اس کے بعد وضوتوڑنے والی کوئی چیزنہ پائی جائے،توپھرنمازپڑھنے یا قرآن مجیدچھونے،طواف کرنے  وغیرہ عبادات کے لیے الگ سے وضوکرنا ضروری نہیں،بلکہ اس نہانے کے ضمن میں ادا ہوجانے والے وضوسے بھی نماز پڑھنا،قرآن پاک چھونا وغیرہ جائز ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم