مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-1293
تاریخ اجراء: 01جمادی الثانی1445
ھ/15دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ناپاک گدے کو پاک کرنے کا کیاطریقہ ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ناپاک
گدے کو تین مرتبہ دھویا جائے
اور ہر مرتبہ دھونے کے بعد اس کو اتنی دیر کے لیے چھوڑ
دیا جائے کہ اس میں سے قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں تو وہ پاک ہوجائے
گا۔ دوسرا اور آسان طریقہ یہ ہے کہ گدے کوبہتے پانی نَل
وغیرہ کے نیچے رکھ کر پانی چلا دیا جائے اور اتنی
دیر تک پانی بہایاجائے کہ اس بات کا غالب گمان ہوجائے کہ
پانی نجاست کو بہا کر لے گیا ہوگا ، اس صورت میں بھی گدا
پاک ہوجائے گا۔
بہا
رشریعت میں ہے:”جو چیز نچوڑنے کے قابل نہیں ہے
(جیسے چٹائی ،برتن،جوتا وغیرہ )اس کو دھو کر چھوڑدیں کہ پانی ٹپکنا موقوف ہوجائے
،یوہیں دو مرتبہ اور دھوئیں تیسری مرتبہ جب
پانی ٹپکنا بند ہوگیاوہ چیزپاک ہوگئی اسے ہر مرتبہ کے بعد
سوکھانا ضروری نہیں۔۔۔۔۔ دَری یا ٹاٹ یا کوئی ناپاک
کپڑا بہتے پانی میں رات بھر پڑا رہنے دیں پاک ہو جائے گا اور
اصل یہ ہے کہ جتنی دیر میں یہ ظن غالب ہو جائے کہ
پانی نَجاست کو بہالے گیا پاک ہو گیا، کہ بہتے پانی سے
پاک کرنے میں نچوڑنا شرط نہیں۔“(بہارشریعت،جلد:1،صفحہ:399، مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟