Murahiq Ka Be Wazu Quran Pak Chona

مراہق کابے وضوقرآن پاک چھونا

مجیب:عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر:WAT-1167

تاریخ اجراء:18ربیع الاول1444ھ/15اکتوبر2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا مراہق کے لیے قرآن مجید چھونے کے لیے وضو کرنا ضروری ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مراہق نابالغ ہوتا ہے ، اگرچہ بعض احکام میں وہ مثل بالغ  ہوتا ہے، لیکن جب تک بالغ نہیں ہو جاتا  ، وہ شرعی احکام کا مکلف نہیں ہوتا کہ اس پر کوئی چیز فرض یا واجب ہو، جبکہ کسی ضروری چیز کو ترک کرنے یا حرام کے ارتکاب پر گناہ اسے ہوتا ہے کہ جو بالغ ہو، لہٰذا اگر مراہق  نے بغیر وضو بھی قرآن مجید چھو لیا، تو اس پر گناہ کا حکم نہیں ہوگا۔ البتہ مراہق یا ایسا بچہ کہ جو سمجھدار ہو ، اگرچہ ابھی بالغ نہ ہوا ہو، اسے دینی احکام و مسائل  پر عمل کروانا چاہیے تاکہ اس کی عادت بن جائے اور بالغ ہونے کے بعد وہ ان معاملات میں سستی نہ کرے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم