Miyan Biwi Ki Sharmgah Milne Se Ghusl Wajib Hoga Ya Nahi ?

میاں بیوی کی شرمگاہیں ملنے سےغسل واجب ہوگا یا نہیں ؟

مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2280

تاریخ اجراء: 05جمادی الثانی1445 ھ/19دسمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میاں بیوی کی شرمگاہیں آپس میں صرف  ملیں،صحبت نہ ہو  اور بیچ میں کپڑا حائل ہو تو کیا  غسل ہوگا  ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر میاں بیوی کی شرم گاہیں  آپس میں صرف مل جائیں، لیکن دخول نہ ہو  اور انزال (منی کا نکلنا)بھی نہ ہو تو اس  وجہ سے ان پر غسل  فرض نہیں ہوگا۔اوراگرکسی کوانزال ہوگیاتوصرف اس پرغسل لازم ہوگا۔ہاں انتشارکی حالت میں بغیرحائل کے یوں شرمگاہیں ملانے سے دونوں کاوضوٹوٹ جاتاہے ۔بلکہ اگرمردکوانتشارنہیں تھااورمردوعورت نے  بغیرکسی حائل کے یوں شرمگاہیں ملائیں تومردکاوضونہ ٹوٹے گالیکن عورت کاٹوٹ جائے گااورحائل ہونے کی صورت میں انتشارہویانہیں ،جب تک مذی وغیرہ کوئی وضوتوڑنے والی چیزنہ پائی جائے تب تک کسی کاوضونہیں ٹوٹے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم