مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-1853
تاریخ اجراء:07محرم الحرام1445ھ/26جولائی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مسواک کرنے کاطریقہ کیاہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مسواک
کا طریقہ درج ذیل ہے:
٭ دانتوں کی
چَوڑائی میں مِسواک کیجئے٭ جب بھی مِسواک کرنی
ہو کم از کم تین بار کیجئے ، ہر بار دھو لیجئے٭مِسواک سیدھے
ہاتھ میں اِس طرح لیجئے کہ چھنگلیا یعنی چھوٹی
اُنگلی اس کے نیچے اور بیچ کی تین اُنگلیاں
اُوپر اور انگوٹھا سِرے پر
ہو،پہلے سیدھی طرف کے اوپر کے دانتوں پر پھر اُلٹی طرف کے اوپر
کے دانتوں پر پھر سیدھی طرف نیچے پھر اُلٹی طرف نیچے
مِسواک کیجئے۔(ماخوذ ازمسواک کرنے
کے فضائل،صفحہ11،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟