مجیب: مولانا محمد نوید چشتی
عطاری
فتوی نمبر: WAT-1888
تاریخ اجراء:21محرم الحرام1445ھ/09اگست2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میٹرس یا گدّا ناپاک ہو جائے جیسے اس
پہ بچے نے پیشاب کردیا یا کسی اور وجہ سے ناپاک ہو گیا
، تو اسے کیسے پاک کیا جائے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جو چیز نچوڑنے کے قابل نہ ہو
جیسے کارپٹ چٹائی، دَرِی ، گدَّا،کمبل وغیرہ اس کو پاک
کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو جاری پانی میں مثلاً
نل وغیرہ کے جاری پانی کے نیچے اتنی دیر رکھیں
کہ غالب گمان ہو جائے کہ پانی اس کی نجاست کو بہا لے گیا ہو گا،
تو پاک ہو جائے گا۔
اور دوسراطریقہ یہ ہے کہ : ایک
مرتبہ اچھی طرح دھو کر کسی دیوار وغیرہ پر ڈال دیں، یہاں تک کہ پانی ٹپکنا
بند ہو جائے، جب پانی ٹپکنا بند ہو جائے تو پھر دوسری مرتبہ دھوئیں
پھر کسی دیوار وغیرہ پر ڈال
دیں،یہاں تک کہ پانی ٹپکنا بند ہو جائے، جب پانی
ٹپکنا بند ہو جائے ،تو تیسری مرتبہ دھوئیں، اس کے بعد جب پانی
ٹپکنا بند ہو جائے گا ،تو پاک ہو جائے گا۔
بہار شریعت
میں ہے” جو چیز نچوڑنے کے قابل نہیں ہے (جیسے
چٹائی، برتن، جُوتا وغیرہ) اس کو دھو کر چھوڑ دیں کہ پانی
ٹپکنا موقوف ہو جائے، یوہیں دو مرتبہ اَور دھوئیں
تیسری مرتبہ جب پانی ٹپکنا بند ہو گیا وہ چیز پاک
ہو گئی اسے ہر مرتبہ کے بعدسُوکھانا ضروری نہیں۔
یوہیں جو کپڑا اپنی نازکی کے سبب نچوڑنے کے قابل
نہیں اسے بھی یوہیں پاک کیا
جائے۔۔۔دَری یا ٹاٹ یا کوئی ناپاک کپڑا
بہتے پانی میں رات بھر پڑا رہنے دیں پاک ہو جائے گا اور اصل
یہ ہے کہ جتنی دیر میں یہ ظن غالب ہو جائے کہ پانی
نَجاست کو بہالے گیا پاک ہو گیا، کہ بہتے پانی سے پاک کرنے
میں نچوڑنا شرط نہی۔"(بہار شریعت،ج 1،حصہ 2،ص 399،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟