مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1314
تاریخ اجراء: 08جمادی الثانی1445
ھ/01جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مسجد یا گھر وغیرہ میں زمین میں
ٹینکی بنی ہوتی ہے اس میں موجود پانی اگر مستعمل ہو جائے تو اس کو
استعمال کے قابل کیسے بنایا
جاسکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مستعمل
پانی خواہ کسی بھی
چیز میں ہو اسے قا بل ِ
استعمال بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ اس میں موجود پانی سے
زیادہ صاف پانی شامل کردیں تو یہ سارا پانی استعمال کے قا بل
ہوجائے گا یا یوں بھی کیا جاسکتا ہے کہ پاک پانی
ڈالا جائے یہاں تک کہ پانی ٹینک سے نکل کر بہنے لگے اس
طریقے سے سارا پانی قابل استعمال ہوجائے گا ۔
بہار
شریعت میں ہے :”پانی میں ہاتھ پڑگیایا اَور
کسی طرح مستعمل ہو گیا اور یہ چاہیں کہ یہ کام کا
ہو جائے تو اچھا پانی اس سے زِیادہ اس میں مِلادیں،
نیز اس کا یہ طریقہ بھی ہے کہ اس میں ایک طرف
سے پانی ڈالیں کہ دوسری طرف سے بہ جائے سب کام کا ہو جائے گا ۔“(بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ :334،مکتبۃ
المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟