مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1170
تاریخ اجراء: 14ربیع الثانی1445
ھ/30اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر کسی شخص پر مسجد میں غسل فرض
ہوجائے اور وہ ایسی جگہ ہے کہ وہاں سے ایک قدم نکالتے ہی
مسجد سے باہر ہوجائے گا ،تو وہ فوراً مسجد سے باہر چلا جائے او ر اگر ایسا
نہیں، تو اس کے لیےحکم یہ ہے کہ وہ بیدار ہونے پربلا تاخیرفوراً تیمم کرے اور مسجد سے باہر نکلے ۔سوال میں مذکور
طریقہ کی کوئی اصل
نہیں ہے ۔
فتاوی رضویہ میں ہے :’’جو
شخص عین کنارہ مسجدمیں ہو کہ پہلے ہی قدم میں خارج ہو
جائے جیسے دروازے یا حُجرے یا زمین پیشِ حجرہ
(یعنی حجرہ کے سامنے والی زمین )کے متصل سوتا تھا اور
احتلام ہوا یا جنابت یاد نہ رہی اور مسجد میں ایک
ہی قدم رکھا تھا، ان صورتوں میں فوراً ایک قدم رکھ کر باہر ہو
جائے کہ اس خروج(یعنی نکلنے میں) میں مرور فی
المسجد (یعنی مسجد میں چلنا ) نہ ہوگا اور جب تک تیمم
پُورانہ ہو بحالِ جنابت(یعنی جنابت کی حالت میں) مسجد
میں ٹھہرنا رہے گا۔“( فتاوی رضویہ ، جلد:3، صفحہ:480،رضا
فاؤنڈیشن، لاھور )
بہار شریعت میں ہے:’’مسجد میں سویا
تھا،اور نہانے کی ضرورت ہوگئی،تو آنکھ کھلتے ہی جہاں
سویا تھا وہیں فوراً تیمم کرکے نکل آئے،تاخیر حرام
ہے۔“(بہار شریعت،جلد1،حصہ2،صفحہ352،مکتبۃ
المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟