مجیب: ابو مصطفی ماجد رضا عطاری
مدنی
فتوی نمبر:Web-161
تاریخ اجراء: 18شوال المکرم 1443 ھ/20مئی 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا
فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے
میں کہ مچھر یا مکھی
کا خون اگر کپڑے پر لگ جائے ، تو کیا نماز کے لیے پاک کرنا پڑیں گے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مکھی یا مچھر کا خون پاک
ہے،لباس یا بدن پرلگارہنے کے با جود نماز پڑھ سکتےہیں ۔
بہارشریعت
میں ہے:’’ مچھلی اور پانی کے دیگر جانوروں اورکھٹمل اور
مچھر کا خون اور خچر اور گدھے کا لعاب اور پسینہ پاک ہے۔(بہارشریعت ،جلد1،صفحہ 392،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟