مجیب: مولانافرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-685
تاریخ اجراء: 26ربیع الثانی 1444 ھ/22 نومبر 2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مچھرمرنے سے کپڑوں پر خون کے نشانات پڑ جاتے ہیں۔مچھر
مکھی کپڑے یا جسم پر مر کر لگ جانے سے کیا کپڑے ناپاک ہو جائیں
گے، اور نماز کے لیے پاک کرنا پڑیں گے؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ
بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
مکھی
یا مچھر کا خون پاک ہے،لباس یا بدن
پرلگارہنے کے با جود نماز پڑھ سکتےہیں البتہ نظافت کے پیش
نظر دھولینا بہتر ہے۔
بہارشریعت میں ہے:’’مچھلی
اور پانی کے دیگر جانوروں اورکھٹمل
اور مچھر کا خون اور خچر اور گدھے کا لعاب اور پسینہ
پاک ہے۔(بہارشریعت
،جلد1،صفحہ 392،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟