Laal Baig Pani Mein Mar Jaye To Pani Pak Hai Ya Napak ?

لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟

مجیب:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Fmd:0119

تاریخ اجراء:30ربیع الثانی 1438ھ/29جنوری2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ اگرپانی کےTankمیں لال بیگ گرکرمرجائے تواُس میں موجود پانی پاک رہے گایا ناپاک ہوجائے گا؟کیااس پانی سے وضو،غسل درست ہے؟ برائے مہربانی اس مسئلے کاجواب ارشادفرمادیں ،کیونکہ اکثرطورپرTankمیں لال بیگ مرجاتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     لال بیگ میں بہنے والاخون نہیں ہوتا،اورجن جانوروں میں بہتاخون نہ ہو،اگروہ پانی میں گرکرمرجائیں توپانی ناپاک نہیں ہوتا،لہذااگرٹینک کےپانی میں لال بیگ گرکرمرجائےتووہ پاک ہی رہے گااوراُس سے وضووغسل درست ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم