Kya Naswar se Wazu toot jata hai ya nahi ?

کیا نسوارسے وضوٹوٹ جاتا ہے ؟

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1365

تاریخ اجراء:       11رجب المرجب1444 ھ/03فروری2023ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جی مفتی صاحب ایک بات تھی، وہ یہ کہ  جو نسوار ہے، اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ اور نسوار رکھ کر ہم کوئی بھی ذکر کرسکتے ہیں یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   نسوار سے چونکہ عام طورپر ایسا نشہ نہیں ہوتا، جس سے  چلنے میں پاؤں لڑکھڑائیں اس لئے اس سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ اور نسورا  منہ میں ہو تو منہ میں بدبو پیدا ہو جاتی ہے اور منہ میں بدبو ہونے کی حالت میں ذکر اللہ کرنا آداب ذکر کے خلاف ہےلہذا نسورا منہ میں ہوتے ہوئے ذکر اللہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ ذکر اللہ سے پہلے منہ کو صاف اور بدبو کو زائل  کرلینا چاہیے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم