مجیب: مولانا احمد سلیم
عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2517
تاریخ اجراء: 20شعبان المعظم1445 ھ/02مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا نشہ کرنے سے
وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کسی نشہ
آور چیز کی اتنی مقدار
کا پینایا استعمال کرنا جسے لینے کے بعد اتنا نشہ چڑھ جائے کہ
چلنے میں پاؤں لڑکھڑائیں تو اس
سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
در مختار میں ہے” (و) ينقضه۔۔۔(
سكر) بأن يدخل في مشيه تمايل ولو بأكل الحشيشة“ترجمہ: نشہ جس سے چلنے میں پاؤں لڑکھڑائیں
،وضو توڑ دیتا ہے اگرچہ گھاس کھانے سے ہو۔(در مختار مع رد المحتار،ج 1،ص 143
،144،دار الفکر،بیروت)
بہار
شریعت میں ہے” اتنا نشہ کہ چلنے میں پاؤں لڑکھڑائیں ناقضِ
وُضو ہے۔ “ (بہار شریعت،ج 1،حصہ 2،ص 308، مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟