Kya Napak Zameen Pankhe Ki Hawa Se Khushk Ho Kar Pak Ho Jaye Gi ?

ناپاک زمین پنکھے کی ہوا سے خشک ہوجائے تو پاک ہوجائے گی ؟

مجیب: مولانا محمد سرفراز اختر عطّاری

مصدق: مفتی فضیل رضا عطّاری

تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ فروری 2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ  چھوٹا بچہ کمرے میں پیشاب کردے تو کمرے میں دھوپ تو نہیں آتی کہ پیشاب اس سے خشک ہو ، البتہ پنکھے کی ہوا سے خشک ہوجائے  گاتو کیا اس سے بھی زمین پاک ہوجائے گی ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ناپاک زمین اگر خشک ہوجائے اور اس سے نجاست کا اثر یعنی رنگ و بو جاتا رہے ، تو وہ پاک ہوجاتی ہےاوراس کا دھوپ  ہی سے خشک ہونا ضروری نہیں ، بلکہ دھوپ کے علاوہ آگ یا ہوا  وغیرہ سے خشک ہوجائے تب بھی پاک ہوجائے گی ، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر پیشاب کی جگہ پنکھے وغیرہ کی ہوا سے خشک ہوگئی اور اس سےنجاست کا اثر بھی جاتا رہا ، تو وہ پاک ہوگئی ۔خیال رہے زمین کی پاکی کا یہ حکم تیمم کےعلاوہ نماز  وغیرہ دیگر مسائل میں ہے ، تیمم کے حق میں نہیں ہے یعنی اس مٹی سے تیمم نہیں ہو سکتا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم