مجیب:ابوعبداللہ محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-1797
تاریخ اجراء:21ذوالحجۃالحرام1444ھ/10جولائی2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
چھوٹے بچے بیڈ شیٹ
پر پیشاب کر دیتے ہیں تو کیا وہ استری کرنے پر پاک
ہوجاتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی نہیں !
محض استری کرنے سے ناپاک بیڈ شیٹ پاک نہیں ہوگی ،
بلکہ اسے شرعی طریقہ کار کے مطابق پاک کرنا ہوگایوں کہ اس کے
ناپاک حصے کو تین مرتبہ دھوئیں اور
ہر مرتبہ دھونے میں اس کو اس قدر نچوڑیں کہ اس سے قطرے ٹپکنا
بند ہو جائیں تو وہ پاک ہوجائے گی یا بہتے پانی میں
اس کو اتنی دیر چھوڑ دیں کہ نجاست زائل ہونے کاظن غالب ہو
جائے تو بیڈ شیٹ پاک ہو جائے
گی ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟