Kya Kapron Me Peshab Lag Jane Se Ghusal Lazim Ho jata Hai ?

کیا کپڑوں میں پیشاب نکل جانے سے غسل لازم ہوتا ہے ؟

مجیب:ابومصطفی محمد کفیل رضامدنی

فتوی نمبر:Web-315

تاریخ اجراء:12شوال المکرم 1443 ھ/14مئی 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگرپیشاب کے قطرے کپڑوں پر پڑجائیں یا پیشاب پر کنٹرول نہ ہو اور کچھ قطرے کپڑوں میں نکل جائیں، تو ایسی صورت میں کیا غسل واجب ہو گا ؟نیزمذکورہ صورت  میں کپڑے پاک کرنے کے لئےمکمل دھونے پڑیں گے یا کپڑے کا جو حصہ ناپاک ہے صرف وہ دھونے سے کپڑے پاک ہو جائیں گے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پیشاب کرنے سے یا پیشاب کے قطرے آنے سےغسل لازم نہیں ہوتا،بلکہ پیشاب سے صرف وضو ٹوٹتا ہے ۔ نیزکپڑے کے جس حصے پر قطرے لگے ہوں اس حصے کو تین مرتبہ دھوئیں اورہر مرتبہ اتنا نچوڑیں کہ پانی ٹپکنا بند ہو جائے یا اتنا پانی بہائیں کہ ظنِ غالب  ہو جائے کہ اب کوئی ناپاکی باقی نہ رہی ہو گی ، اس طرح کرنے سے کپڑے پاک ہو جائیں گے،پورے کپڑے دھونا ضروری نہیں۔اسی طرح بدن کے جس حصے پرپیشاب کے قطرے لگ جائیں، اس حصے کو دھو لینے سے وہ پاک ہو جائے گا مکمل غسل کرنا ضروری نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم