Kya Hijama Karwane Se Ghusal Farz Hota Hai ?

 

کیاحجامہ کروانے سے غسل فرض ہوتا ہے؟

مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1758

تاریخ اجراء:18ذوالحجۃ الحرام 1445ھ/25جون2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا جسم کے کسی بھی حصے کا حجامہ کروانے پر غسل فرض ہوتا ہے یا نہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   حجامہ کروانے کے بعد  غسل کرنا  مستحب ہے ،  واجب نہیں ،  کہ حجامہ  موجباتِ غسل میں سے نہیں ہے۔ ہاں ! حجامہ کروانے سے  وضو ٹوٹ جائے گا  کیونکہ اس دوران جسم سے بہنے کی مقدار میں خون نکلتا ہے ۔

   تنویر الابصار میں ہے: ” (وندب لمجنون أفاق) ۔۔۔۔(وعند حجامة) “مجنون کو جنون جانے  کے بعد، نیز حجامہ  کروانے کے بعد (غسل کرنا) مستحب ہے۔

   اس کے تحت علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”أي عند الفراغ منها “یعنی پچھنے لگوانےسے مراد اس سے فارغ ہونے کے بعد۔(رد المحتار علی الدر المختار ، جلد1،صفحہ 341۔342، مطبوعہ بیروت )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم