مجیب: مولانا ذاکر حسین عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-643
تاریخ اجراء: 10شعبان المعظم 1443ھ/14مارچ 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ہمارےگھرکےکنویں
میں غالباًرات کےوقت ایک کتاگرگیا،جسےہم نےصبح کےوقت
نکالا،کتازندہ تھا،اوراس کےجسم پرکوئی زخم وغیرہ بھی نہیں،تھا،کنویں
میں پانی بہت اوپرتک ہے،اس صورت میں کیاحکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی
گئی صورت میں اگرکتےکےبدن پرنجاست کاہونایقینی
طورپرمعلوم تھا،یانجاست کاہوناتویقینی طورپرمعلوم نہ
تھا،لیکن کتےکامنہ پانی میں پڑاتھا،تواس صورت میں کل
پانی نکالاجائےگاکہ کتےکالعاب (تھوک) ناپاک ہے، اور اگرکتےکامنہ پانی
میں نہیں پڑااوراس کے جسم پرنجاست کاہونابھی
یقینی طورپرمعلوم نہیں تھا،تواس صورت میں وہ
پانی پاک ہے،البتہ بہتریہ ہےکہ بیس ڈول نکال
لیےجائیں۔
کنویں میں گرنے والے جانورکے متعلق
تفصیل یہ ہے :
سورکےعلاوہ
اگرکوئی اورجانورکوئیں میں گرجائے،اورزندہ نکال
لیاجائے،تواگراس کےجسم پرنجاست کاہونایقینی طورپرمعلوم نہ
ہو،اور اس کامنہ بھی پانی میں نہ پڑاہو،تواس صورت میں وہ
پانی پہلے کی طرح پاک ہےاورپاک کرنے والاہے،اوراس کااستعمال
جائزہے،مگراحیتاطاً بیس ڈول نکال دینابہترہے۔
اوراگراس کےبدن پرنجاست
کاہونایقینی طورپرمعلوم ہو تواس صورت میں کل پانی
نکالاجائےگااوراگراس کامنہ پانی میں پڑاتواس کے جوٹھے اورلعاب
(تھوک)کاجوحکم ہوتاہے، وہی پانی کاحکم ہوگا،اور اگر جوٹھاناپاک ہے
یا مشکوک ہےتو کل پانی نکالا جائے اور اگر مکروہ ہے تو چوہے
وغیرہ میں بیس( 20) ڈول، مرغی چھوٹی ہوئی
میں چالیس(40) ڈول نکالے جائیں
۔اوراگرجوٹھاپاک ہےاورمشکوک ومکروہ بھی نہیں تواس میں
بھی بیس ڈول نکالنابہترہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟