مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری
مدنی
فتوی نمبر:WAT-2257
تاریخ اجراء: 26جمادی الاول1445 ھ/11دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کتے کا لعاب(تھوک) ناپاک ہے ،جس کپڑے کو کتے نے چاٹا ہے
،اگر اس پر کتے کے تھوک کی تری کااثر ظاہرہو ،تو اس صورت میں
یہ کپڑا ناپاک ہوجائے گا ،اور اگر تھوک
کی تری نہیں لگی تو کپڑا پاک رہے گا ۔
چنانچہ
فتاوی عالمگیری میں ہے :” الكلب إذا أخذ عضو إنسان أو ثوبه لا يتنجس ما لم يظهر فيه أثر البلل
راضياً كان أو غضبان، كذا في منية المصلي۔“یعنی
:اگر کتا کسی شخص کے بدن یا کپڑے کو منہ میں لے ،تو جب تک اس
میں تری کے آثار ظاہر نہ ہوجائیں ،کپڑا وغیرہ ناپاک نہیں ہوگا ،غضبناک ہوکر یہ
فعل کرے یا محبت میں دونوں صورتوں
کا یہی حکم ہے ،منیۃ المصلی میں
یونہی ہے ۔“(فتاوی
عالمگیری ،جلد01، صفحہ 48،مطبوعہ دار الکتب العلمیۃ
،بیروت )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟