مجیب: مولانا محمد نوید
چشتی عطاری
فتوی نمبر: WAT-2658
تاریخ اجراء: 13شوال المکرم1445 ھ/22اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کرسی پر بیٹھ کر ٹیک لگا کر
کتاب یا تسبیح پڑھ رہے ہوں اور اونگھ آجائے تو کیا وضو ٹوٹ جائے
گا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اولاً تو یہ یاد رہے کہ
اونگھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا جبکہ ایسا
ہوشیار رہے کہ پاس کے لوگ جو باتیں کرتے ہوں اکثر پر مطلع ہو، اگرچہ
بعض سے غفلت بھی ہوجاتی ہو۔نیز سونے سے
وضو ٹوٹنے میں بھی یہ شرط ہے کہ بندہ اس حالت پر سوئے کہ اس کے سرین زمین وغیرہ پر خوب جمے ہوئے نہ ہوں
،لہذا کرسی پر بیٹھے
بیٹھےکسی کواونگھ آجائے جبکہ ایسا ہوشیار رہے کہ پاس کے
لوگ جو باتیں کرتے ہوں اکثر پر مطلع ہو، اگرچہ بعض سے غفلت بھی ہوجاتی
ہو، تواس سے وضونہیں ٹوٹے گا۔
اوراگرکرسی پربیٹھے بیٹھے سو جائے اور اس
کے سرین خوب جمے ہوئے ہوں تو اس صورت میں
سونے سے بھی وضو نہیں ٹوٹےگا۔
البتہ! اگر سونے کے دوران سرین
جمے ہوئے نہ رہیں، یعنی اپنی جگہ سے اٹھ جائیں
تواگرفورابلاوقفہ جاگ اٹھا تو وضو نہ گیاورنہ جاتارہا۔
اونگھ ناقضِ وضو نہیں،جیسا کہ رد المحتار میں منقول ہے”فی الخانیۃ:النعاس لا ینقض الوضوء، وھو قلیل
نوم لا یشتبہ علیہ اکثر ما یقال عندہ“ترجمہ:خانیہ میں ہے: اونگھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا، اونگھ سے
مراد تھوڑی نیند ہے، ایسے شخص پر اکثر باتیں مشتبہ نہیں
ہوتیں جو اس کے پاس کی جاتی ہیں۔“ (ردالمحتارمع الدر المختار ، جلد 1، صفحہ 298، مطبوعہ
کوئٹہ)
فتاویٰ رضویہ میں ہے”اونگھ ناقضِ وضو نہیں جبکہ
ایسا ہوشیار رہے کہ پاس کے لوگ جو باتیں کرتے ہوں اکثر پر مطلع
ہو، اگرچہ بعض سے غفلت بھی ہوجاتی ہو۔“ (فتاوی
رضویہ، جلد1، صفحہ367، رضافاؤنڈیشن، لاھور)
بہار شریعت میں ہے”اُونگھنے یا بیٹھے بیٹھے
جھونکے لینے سے وُضو نہیں جاتا۔“ (بہارِ
شریعت، ج 1، حصہ 2،ص 308، مکتبۃ المدینہ)
بہار شریعت میں ہے” سو جانے سے وُضو جاتا رہتا ہے بشرطیکہ
دونوں سرین خوب نہ جمے ہوں۔۔۔دونوں سُرین زمین یا کرسی یا
بنچ پر ہیں اور دونوں پاؤں ایک
طرف پھیلے ہوئے یا دونوں سرین پر بیٹھا ہے اور گھٹنے کھڑے ہیں
اور ہاتھ پنڈلیوں پر محیط ہوں خواہ زمین پر ہوں۔۔۔تو
ان سب صورتوں میں وُضو نہیں جائے گا۔۔۔ اگر اس شکل پر سویا جس میں وُضو
نہیں جاتا اور نیند کے اندر وہ ہیأت پیدا ہوگئی جس
سے وُضو جاتا رہتا ہے تو اگر فوراً بلا وقفہ جاگ اٹھا وُضو نہ گیا ورنہ جاتا
رہا۔“ (بہارِ شریعت، ج01،حصہ
2، ص 307، مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟