Kisi Ki Satar Dekhne Se Uzw Mein Sakhti Aa Jaye Tu Wazu Ka Hukum

کسی کا ستر دیکھنے سے عضو مخصوص میں سختی آگئی تو وضو کا حکم

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-1471

تاریخ اجراء: 26رجب المرجب1445 ھ/07فروری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مسئلہ سنا تھا کہ کسی کا ستر دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا، معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر ستر پر نظر پڑ جائے اور عضوِ خاص میں سختی آجائے ، تو اس صورت میں وضو کا کیا حکم ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں ستر دیکھنے سے اگر عضو خاص میں صرف سختی آ جائے تو فقط اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔ ہاں اگر مذی  یا کوئی اور چیز خارج ہو جائے تو اس صورت میں وضو ٹوٹے گا۔

   منی مذی اور ودی میں فرق اور ان کا حکم جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنک پر  دار الافتاء اہلسنت کا فتوی ملاحظہ فرمائیں:

https://www.daruliftaahlesunnat.net/ur/mazi-mani-aur-wadi-me-farq

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم