مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1761
تاریخ اجراء: 01ذوالحجۃالحرام1444 ھ/20جون2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کن کن جانوروں کا جھوٹا ناپاک ہے اور کن کن کا پاک؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جن جانوروں کا گوشت کھایا
جاتا ہے ،چوپائے ہوں یا پرند،اُن کا جوٹھا پاک ہے جیسے گائے، بیل،
بھینس، بکری، کبوتر، تیتر، بٹیر وغیرہ۔ ایسے
ہی جو مرغی چُھٹی پھرتی ہے اور غلیظ پر منہ ڈالتی
ہے، اس کا جوٹھا مکروہ ہے اور اگر بند رہتی ہو تو پاک ہے۔اور گھوڑے کا
جوٹھا بھی پاک ہے۔
سور، کتا، شیر، چیتا، بھیڑیا،
ہاتھی، گیدڑ اور دوسرے درندوں کا جوٹھا ناپاک ہے۔ اور گھر میں
رہنے والے جانور جیسے بلی، چوہا، سانپ، چھپکلی، ان کا جوٹھا
مکروہ ہے۔
پانی میں رہنے والے جانوروں کا جوٹھا پاک ہے
خواہ اُن کی پیدائش پانی میں ہو یا نہ ہو۔اور
گدھے، خچر کا جوٹھا مشکوک ہے۔(ملخص ازبہارشریعت،ج01،حصہ02،ص342-343،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟