مجیب:ابوالفیضان عرفان احمدمدنی
فتوی نمبر:WAT-1135
تاریخ اجراء:08ربیع الاول1444ھ/05اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
خون یا پیپ ایک درہم سے کم نکلا ، توکیا وضو ٹوٹے گا
یا نہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
وضو ٹوٹنے کے معاملے میں درہم کا اعتبار نہیں ، بلکہ حکمِ
شرعی یہ ہے کہ خون یا
پیپ یا زرد پانی
سبیلین (اگلی اورپچھلی شرمگاہ) کے علاوہ کہیں اور
سے نکل کر بہا اور اس بہنے میں ایسی جگہ پہنچنے کی
صلاحیت تھی جس کا وُضو یا غسل میں دھونافرض ہے ، تو وُضو
جاتا رہا ، اگر صرف چمکا یا اُبھرا اور بہا نہیں ، جیسے
سوئی کی نوک یا چاقو کا کنارہ لگ جاتا ہے اور خون اُبھر
یا چمک جاتا ہے ، تواس سے وُضو نہیں ٹوٹے گا ۔ہاں
سبیلین(اگلی اورپچھلی شرمگاہ) میں سے کسی
ایک میں سے نکلنے کی صورت میں فقط ظاہرہونے سے ہی وضوٹوٹنے اوران کے
ناپاک ہونے کاحکم ہوگا،ان میں بہنے کی شرط نہیں ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟