کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟ |
مجیب: مولاناجمیل صاحب زید مجدہ |
مصدق: مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر: Fmd:0104 |
تاریخ اجراء: 24محرم الحرام 1438 ھ/26اکتوبر 2016 ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال سوال سوال سوال سوال سوال سوال سوال سوال سوال سوال سوال سوال سوال سوال سوال سوال سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ حائضہ عورت جو معلمہ ہو وہ اپنےمخصوص دنوں میں قرآن پاک کی تعلیم دیتے ہوئے سانس توڑ توڑ کر ایک ایک کلمہ پڑھاسکتی ہے تواگر وہ دو کلمات پڑھالے تو اس میں کچھ حرج ہوگا ؟ سائل:محمد شعیب عطاری(سرجانی ٹاؤن،کراچی) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
حائضہ ونفساء اور جنب کے لئے بغرض تعلیم قرآن ،بے نیت قرآن ایک ایک کلمہ سانس توڑ توڑ کر پڑھانے کی ضرورتارخصت وگنجائش رکھی گئی ہے تاکہ تعلیم قرآن کا سلسلہ موقوف نہ ہو اور چونکہ ضرورت ایک ایک کلمہ سے پوری ہوجاتی ہے اس لئے زیادہ کلمات ایک سانس میں پڑھانے کی اجازت نہیں ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟
کن اعضا سے پانی مستعمل نہیں ہوتا ؟