مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1021
تاریخ اجراء: 12محرم الحرام1445 ھ/31جولائی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کپڑے یا بدن پر نجاست لگنے سے وضو ٹوٹنا ضروری
نہیں،ہاں اگر بدن سے نجاست بہہ کر نکلی تو وضو ٹوٹ جائے گا مگر کہیں
سے گزرتے ہوئے لگ گئی یا بچے نے پیشاب کر دیا اور وہ لگا
تو اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا نہ ہی اسے دھونے کے بعد وضو کا حکم
ہوگا۔
وُضو کی حالت میں (جان
بوجھ کرقے کریں یا خود بخود ہوجائے دونوں صورتوں میں)اگر منہ
بھر قَے آئی اور اس میں کھانا،پانی یا صَفْراء (کڑوا پانی
)آیا تو وضو ٹوٹ جائے گااور نماز ادا کرنے کے لئےدوبارہ وضو کرنا ہوگا
۔ اگر بلغم کی منہ بھر قَے ہوئی تو وضو نہیں ٹوٹے
گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟