Kamzori Ki Wajah Se Mani Kharij Hogai Tu Ghusl Ka Hukum

کمزوری کی وجہ سےمنی خارج ہوگئی تو غسل کا حکم

مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1267

تاریخ اجراء: 26جمادی الاول1445 ھ/11دسمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر کسی کو کمزوری کی وجہ سے منی خارج ہوئی یابرے خیالات کی وجہ سے منی خارج ہوئی ہے تو اس کا کیا حکم ہے اور اگر کسی نے معاذ اللہ فرض روزے کی حالت میں مشت زنی کی تو کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   غسل فرض ہونے کے لیے منی کا شہوت کے ساتھ اپنی جگہ سے نکلنا شرط ہے اگر کسی کو بیماری ، کمزوری یا وزن اٹھانے کی وجہ سے منی خارج ہوتو اس پر غسل فرض نہیں ہوگا۔برے خیالات کی وجہ سے شہوت آئے اور پھر منی شہوت کےساتھ خارج ہو،تو غسل فرض ہوگا ۔

   روزے کی حالت میں مشت زنی کی تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس صورت میں روزے کی قضا لازم ہوگی نیز ایسا کرنے والاگناہگار بھی ہے اور اس پر توبہ فرض ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم