Kache Chawalon Mein Najas Pani Mix Ho Jaye To Pak Kaise Karen ?

کچے چاولوں میں نجس پانی مکس ہو جائے تو پاک کیسے کریں؟

مجیب:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Mad:1822

تاریخ اجراء:01جمادی الثانی 1438ھ/01 مارچ 2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ یقینی طور پر کچے چاولوں میں نجس پانی مکس ہوگیا جس سے وہ اس پانی میں بھیگ گئےلیکن ابھی پھولے نہیں تو انہیں پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟ جواب عنایت فرمائیں ۔                        

سائل :غلام نبی عطاری (کرمانوالہ سٹور ،چوک جاوید مارکیٹ ،اچھرہ ،مرکز الاولیاء لاہور)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     کچے چاول اگر ناپاک ہوجائیں لیکن ابھی پھولےنہ ہوں تو  تین مرتبہ دھونے سے وہ پاک ہوجائیں گے جبکہ نجاست کے اوصاف رنگ، بواور ذائقہ بھی ان میں سے ختم ہوجائیں اور اگر نجاست پڑنے سے  پھول جائیں توخالی تین مرتبہ دھونے سے پاک نہیں ہوں گے بلکہ ہر مرتبہ اتنی دیر پانی میں بھگویاجائے کہ پانی ان میں جذب ہوجائے اور پھر اس کے بعد اتنی دیر رکھ چھوڑیں کہ ان کی پھولن ختم ہوجائے اور نجاست کے اوصاف رنگ ،بو اور ذائقہ بھی ختم ہوجائیں اور اگر نجس پانی میں یا کسی اور نجس چیز میں  جوش دے کر ان کو پکا لیاگیا ہوتو اب یہ مفتی بہ قول کے مطابق کسی صورت میں پاک نہیں ہوسکتے جیساکہ ناپاک گندم کے بارے میں فقہائے کرام نے اسی طرح حکم بیان فرمایا ہے لہذا صورت مسئولہ میں جتنے چاول اس نجس وناپاک پانی میں بھیگ گئےہیں ان کو تین مرتبہ دھو لیا جائے وہ پاک ہوجائیں گےجبکہ نجاست کے اوصاف رنگ ،بو اور ذائقہ بھی ان میں سے ختم ہوجائیں لہذا پاک کرنے کے بعد ان کا کھانا حلال ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم