مجیب:مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2961
تاریخ اجراء: 06صفر المظفر1446 ھ/12اگست2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
اگر کسی کو احتلام ہوجائے تو یہ تو معلوم ہے کہ منی والی جگہ سے کپڑا ناپاک ہوجاتا ہے۔ یہ پوچھنا ہے کہ اس شخص کو اگر پسینہ آئے اور وہ کپڑے پر لگ جائے تو اس کا پسینہ لگنے سے کپڑے کا کیا حکم ہوگا کیا وہ بھی ناپاک ہوجائے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جنبی (جس پر غسل فرض ہو) کا پسینہ پاک ہے اگر کپڑے کو لگ جائے تووہ ناپاک نہیں ہوں گے ۔
امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ سے سوال ہوا کہ حالتِ جنابت میں اگر پسینہ آئے اور کپڑے تر ہوجائیں تو نجس ہوجائیں گے یا نہیں؟
تو آپ علیہ الرحمۃ نے جواباً ارشاد فرمایا:” نہیں ،جنب کا پسینہ مثل اس کےلعاِب دہن کے پاك ہے۔“(فتاوی رضویہ، ج4،ص380، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟