مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1707
تاریخ اجراء:12ذوالقعدۃالحرام1445ھ/21مئی2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جس پر غسل فرض ہو اور صرف سیدھا بازو دھویا باقی جسم نہیں۔ اب اگر بازو سے لگ کر پانی بالٹی میں گیا تو بالٹی کا پانی مستعمل ہو گیا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جنبی شخص(یعنی جس پر غسل فرض ہو،اس) کے دھلے ہوئےعضو سے لگ کر جدا ہونے والا پانی مستعمل نہیں ہوگا ،بلکہ اگر بے دھلے ہاتھ سے لگ کر چندقطرے بالٹی میں گرجائیں تو بھی اگرچہ یہ قطرے مستعمل ہوں گے لیکن ان کی وجہ سے بالٹی کا پانی مستعمل نہیں ہوگا کیونکہ یہ قطرے بالٹی میں موجود پانی کے مقابلے میں کم ہوں گے اور جب مستعمل اور غیرمستعمل پانی مل جائےاور مستعمل پانی کم ہوتوسب پانی غیرمستعمل کے حکم میں ہوتاہے اور اس سے وضویا غسل کیا جاسکتاہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟